ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورومیں خصوصی پوجا کے بہانے پجاری نے خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش

بنگلورومیں خصوصی پوجا کے بہانے پجاری نے خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش

Sat, 14 Sep 2019 18:47:08    S.O. News Service

بنگلورو،14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہ خصوصی پوجا کے لئے آئی تھی پجاری نے ان کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ پجاری کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 354اور 345B کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرآف پولیس راہل کمار نے بتایا کہ10ستمبر کو بانسواڑی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر ایک خاتون نے شکایت درج کروائی ہے۔

شکایت میں اس نے کہا کہ اس نے اپنے ذاتی مسائل کے حل کے لئے پجاری سے رجو ع ہوئی جس پر پجاری نے کہا کہ ا س کے لئے انہیں دو خصوصی پوجا کروانے کا مشورہ دیا۔ پجاری نے کہاکہ ایک پوجا یہاں اور ایک پوجا کوکے سبرامنیم مندر میں ادا کی جائے گی۔“شکایت کنندہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ پوجاکے بہانے پجاری نے انہیں کوکے سبرامنیم مندر لے گیا او روہاں اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔“ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔


Share: